Add Poetry

پھر ہوا بن کر۔۔

Poet: Abrar Gulshan By: Abrar Gulshan, 47549

ر ہوا بن کر میرے کوچے سے گزرا ہے
میرے روم روم کو وہ چھو کر گزرا ہے

گہرا ہے اس کا خیال سمندر کی طرح
میری پلکوں سے اشکوں کا طوفان گزرا ہے

یاد اس کی سرگوشیاں کرتی ہے رات بھر
ہر لمحہ شب اس کے گماں میں گزرا ہے

اس کی خوشبو سے معطر ہے وجود کا چمن
میری سانس سے وہ مہک بن کر گزرا ہے

روتے رہے رات بھر گلشن میری دہلیز پر
سنگ اس کے شاموں کا پل جو بھی گزرا ہے

 

Rate it:
Views: 339
30 Jan, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets