پھول تھا گلدان میں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: washma khan, Kuala Lampur

پھول تھا گلدان میں اچھا لگا
یا تری مسکان میں اچھا لگا

ساری دنیا پوچھتی ہے کس جگہ
دل تو پاکستان میں اچھا لگا

درد جو تم نے لکھا تھا شعر میں
آج میری شان میں اچھا لگا

وہ جو میری آنکھ میں بھٹکا رہا
وہ بھی میری جان میں اچھا لگا

آنکھ کا کھلنا اندھیری رات کو
عشق کے دالان میں اچھا لگا

آج میں قربان جاؤں آپ پر
کچھ تو وشمہ خان میں اچھا لگا

Rate it:
Views: 608
25 Aug, 2020