پھول کتنے چمن میں کھل جائیں
Poet: SYED ISHTIAQ HUSSAIN KAZMI By: waqas shah, RAWALPINDIپھول کتنے چمن میں کھل جائیں
لوگ بچھڑے کبھی جو مل جائیں
حادثے کتنے ہی روز ہوتے ہیں
حالات شاید کبھی بدل جائیں
مجھ سے بچھڑا ہے اس طرح سے وہ
چہرے آئینے سے رخ بدل جائیں
اب تو منزل ہے نہ ہمراہی ہے
کہیں غم دنیا میں ہم بھی ڈھل جائیں
تجھے دیکھیں تو دل یہ چاہتا ہے
حد سے آگے کہیں نکل جائیں
اب مئے خانے کو کیا کریں ساقی
لوگ پیتے ہی جو سنبھل جائیں
داغ دل کے ابھی کچھ باقی ہیں
تو آجا تو یہ بھی دھل جائیں
اشتیاق چراغ جلتے رہیں گے الفت کے
اب دل سے وہ بھی اگر نکل جائیں
More Love / Romantic Poetry






