پھول کلیوں سے پیار کرتے ہیں
Poet: سید ممتاز علی بخاری مجاہد By: سید ممتاز علی بخاری, Azad Kashmirپھول کلیوں سے پیار کرتے ہیں
ہم تو لمحے شمار کرتے ہیں
اس کو دولت کی بات کرنی ہے
ہم فقیروں سے پیار کرتے ہیں
ہم یہ سمجھے رلا گئی الفت
وہ تو یہ کاروبار کرتے ہیں
حیف ایسے بزدلوں پہ ہمیں
پیٹھ پیچھے جو وار کرتے ہیں
شک مجاہد پہ تم جو کرتے ہو
ہم کہاں اعتبار کرتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






