Add Poetry

پھول کو چاہا شرارے مل گئے

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, wales uk

پھول کو چاہا شرارے مل گئے
آنکھ کو بے کل نظارے مل گئے

چاہتوں میں درد بھی آرام بھی
ڈوب کر ہم کو کنارے مل گئے

تم نے دیکھا ہم کو اتنے پیار سے
موسمو ں کو بھی اشارے مل گئے

گرتے پڑتے یوں تو ہم چلتے رہے
گرنا چاہا جب سہارے مل گئے

شمع اُس کو سوچتے ہی یوں لگا
شب کی تاریکی میں تارے مل گئے
 

Rate it:
Views: 974
22 Aug, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets