پھول ہیں اور کنول رہا ہے مزاج
Poet: ندیم مراد N A D E E M M U R A D By: N A D E E M M U R A D ندیم مراد , UMTATA RSAشاعری کا بدل رہا ہے مزاج
 لیکن اپنا غزل رہا ہے مزاج
 
 ہم کھلیں گے ہو چاہے دلدل ہی
 پھول ہیں اور کنول رہا ہے مزاج
 
 عاشقی کی بدل گئیں رسمیں
 حسن کا بھی بدل رہا ہے مزاج
 
 یہ زمانہ شناس لوگ ندیم
 ان کا ہر پل بدل رہا ہے مزاج
More Love / Romantic Poetry






