پیار بے پناہ

Poet: اسد جھنڈیر By: اسد جھنڈیر, mirpurkhas

 پیار بے پناہ اس کو کرتے ہیں
ہاں مگر کہتے ہوے ڈرتے ہیں

دل دھڑکتا ہے زوروں سے اپنا
جب گلی سے اسکی گذرتے ہیں

اس کو دیکھے ہے زمانہ بیت گیا
ملنے کی آس میں روز مرتے ہیں

عشق آتش ہے خوب جانتے ہیں ہم
غم تنہائی میں روز جلتے ہیں

یاد نے اس کی مار رکھا ہے
آہ شب و روز ٹوٹتے بکھرتے ہیں

ہے اسد انتظار کسی کے آنے کا
روز پلکیں بچھائے راہ تکتے ہیں

Rate it:
Views: 276
26 Mar, 2023