بے شک میرے پیار کا قرض ادا نا کرنا
اے دوست خود سے مجھ کو جدا نا کرنا
یہ عاشق لوگ بھی فقیروں کی طرح ہوتے
کبھی بھولے سے بھی انہیں خفا نا کرنا
جانتا ہوں میں نے بہت دکھ دئیے ہیں تمہیں
خدا کے لیے میرے حق میں بددعا نا کرنا
اپنے چاہنے والوں سے بے انتہا پیار کرنا
محبت میں غلو کر کے کسی کو خدا نا کرنا
الله تعالٰی ہم سبھی کی دعائیں سنتے ہیں
بھول کر بھی کسی غیر کے در پر صدا نا کرنا