پیار کرنے والوں کو رونا پڑتا ہے
اس میں دل کا سکون کھونا پڑتا ہے
اور کچھ تو انسان کو ملتا نہیں ہے
یادیں سینےسےلگا کرسونا پڑتا ہے
دل کی بات کسی سےکہہ نہیں سکتا
دنیا سےچھپ کر آنسو بہانا پڑتا ہے
کہیں دل کا بھید کوئی جان نا لے
نا چاہتے ہوئے بھی مسکراناپڑتا ہے
محبت میں ایسا بھی ہوتا ہے اکثر
انسان کواپنا جنازہ خود اٹھاناپڑتا ہے