پیار کی بارش
Poet: Rizwan Ahmed By: Rizwan Ahmed, Karachiتیرے پیار کی بارش میں نہانے کو جی چاہتا ہے
 تیری بانہوں کی گرمی میں پگھل جانے کو دل چاہتا ہے
 
 تیرے عشق کے گہرے ساگر میں ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے
 محبت میں تیری حد سے گزر جانے کو جی چاہتا ہے
 
 تیری جھیل سی کالی آنکھوں میں سما جانے کو جی چاہتا ہے
 چاند سے تیرے چہرے پہ فدا ہو جانے کو جی چاہتا ہے
 
 تیری شہد سی باتیں میرے دل کو بہت لبھاتی ہیں
 بھیگی سی مسکان تیری دیوانہ مجھے کر جاتی ہے
 
 غصہ بھی تیرا ہے پیار بھرا ساری دنیا سے جدا
 انوکھی تیری اداؤں پہ مر جانے کو جی چاہتا ہے
 
 مانگا ہے تجھے خدا سے بڑے سجدوں کے بعد
 کم ظرف زمانے کی نظروں سے تجھے چھپا لینے کو جی چاہتا ہے
More Love / Romantic Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 