پیار ہو ہی جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillدل کے نرم جذبوں کا اظہار ہو ہی جاتا ہے
 پھول کے تبسم سے پیار ہو ہی جاتا ہے
 
 یہ تو اپنی چاہت ہے عمر اسکو جتنی دے
 ورنہ دور سوچوں کا خمار ہو ہی جاتا ہے
 
 نظر میں بینائی ہو ۔ شوق پر بھروسہ ہو
 آسماں کے تاروں کا شمار ہو ہی جاتا ہے
 
 راہگزر ہزاروں ہیں منزل محبت کی
 مرکزہ سلامت ہو ۔ مدار ہو ہی جاتا ہے
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 