سر سے آنچل کیوں سرکنے لگا
دل کیوں بے وجہ دھڑکنے لگا
ہونٹ بے بات کیوں ہنسنے لگے
زلف کیوں میری کھلنے لگی
آنکھ میری کیوں بھرنے لگی
تنہائی سے ڈر کیوں لگنے لگا
رات بھر کیوں میں جاگنے لگی
دوستوں سے میں کیوں دور ہونے لگی
اک چپ سی کیوں من میں رہنے لگی
اب سوچوں مجھے کیا ہوا ہے
شاید تم سے پیار ہوا ہے