Add Poetry

پیتم رنگ چڑھا رکھا ہے

Poet: توقیر اعجاز دیپک By: ناظم علی, Gujrat

پیتم رنگ چڑھا رکھا ہے
اپنا آپ مٹا رکھا ہے

تو جس ٹھور پہ ملنے آیا
مندر وہاں بنا رکھا ہے

تیری فرقت کی اگنی نے
تن من مرا جلا رکھا ہے

دیوار و در اور چھتوں پر
تیرا نقش بنا رکھا ہے

درشن کے پرساد کو تو نے
اکھیوں کو ترسا رکھا ہے

دیوالی کی روشن شب نے
تیرا روپ چرا رکھا ہے

جس مٹی پر تو ٹہلا تھا
صندل وہاں اگا رکھا ہے

تیرے پریم کا اپنے ماتھے
میں نے تِلَک لگا رکھا ہے

جس کی لو میں تو بیٹھا تھا
دیپ وَہی سلگا رکھا ہے

تیری نارنجی چنری کو
تن کی شال بنا رکھا ہے

راماین کے طاق میں تیرا
اِک اِک پَتر چھپا رکھا ہے

تیرے سندیسے پڑھ پڑھ کے
میں نے بھَجن بنا رکھا ہے

سَرَسوَتی کے شبھ ہاتھوں میں
تیرا قلم تھما رکھا ہے

افرودیتی کے پہلو میں
تجھ سا صنم سجا رکھا ہے

ہر صورت میں تو ہی تو ہے
تجھ میں ایسا کیا رکھا ہے

Rate it:
Views: 53
21 Oct, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets