چاندنی رات بڑی دیر کے بعد آئی ہے
Poet: سمیر By: سمیر, Lahoreچاندنی رات بڑی دیر کے بعد آئی ہے
لب پہ اک بات بڑی دیر کے بعد آئی ہے
جھوم کر آج یہ شب رنگ لٹیں بکھرا دے
دیکھ برسات بڑی دیر کے بعد آئی ہے
دل مجروح کی اجڑی ہوئی خاموشی سے
بوئے نغمات بڑی دیر کے بعد آئی ہے
آج کی رات وہ آئے ہیں بڑی دیر کے بعد
آج کی رات بڑی دیر کے بعد آئی ہے
آہ تسکین بھی اب سیفؔ شب ہجراں میں
اکثر اوقات بڑی دیر کے بعد آئی ہے
More Love / Romantic Poetry






