چاند اور میں۔۔۔
Poet: Ahber Chishti By: Ghulam Muhy ud din, Lahoreمیں چاند کے سامنے بیٹھا ہوں
حسرت سے اُسے میں دیکھتا ہوں
حیرت میں مُجھے وہ گھُورتا ہے
اُلجھن میں اچانک پُوچھتا ہے
عہبر اے میرے ہم خالق
اے جانِ جگر ناداں شاعر
تُو دِل کا شکستہ کیونکر ہے؟
کیوں روگ لگائے بیٹھا ہے؟
دُنیا سے کیوں تُو ہارا ہے؟
میں مست تخیل کہتا ہوں
اے چاند اے میرے ہم خالق
اے روشن ہالہ قدرت
میں دِل کا شکستہ
کِس نے کہ؟
میں ہارا ہوں؟
میں کَس سے لڑ؟
میں روگی ہوں؟
کیوں کَس سے سُنا۔۔۔؟
کِسی دوست نے غلط بتایا ہے۔۔۔
احباب سے میری جنگ نہیں!
مخلوقِ خُدا سے بیر نہیں
میں رب کو سجدہ کرتا ہوں
میں اِن سے محبت رکھتا ہوں
میں بے بس ہوں۔۔۔!
بے حِس تو نہیں۔۔۔۔!
میں لاکھ خطائیں کرتا ہوں!
سو لاکھ سزائیں پاتا ہوں۔۔۔!
میں کیسے لڑوں گا اپنوں سے
مُجھے اِن سے یوں مایوس نا کر
بس دان کئے ہیں کُچھ سپنے!!
اے چاند میں اِن سے ہارا نہیں
More Love / Romantic Poetry






