چاھت میں کیا دنیا داری

Poet: M.Z By: M.Z, karachi

چاھت میں کیا دنیا داری عشق میں کیسی مجبوری
لوگوں کا کیا ھے سمجھانے دو لوگوں کی اپنی مجبوری

میں نے اپنے دل کی بات روکی اور تم نے دینا والوں کی
میری عرض بھی مجبوری تھی ان کا حکم بھی مجبوری

روک سکو تو پھلی بارش کی بوندوں کو تم روکو
کچھ مٹی تو مھکے گی مٹی کی ھے مجبوری

جب تک ھنستا گاتا موسم اپنا ھے سب اپنے ھیں
وقت پڑے تو یاد آتی ھے مجبوری صرف مجبوری

Rate it:
Views: 540
01 Jan, 2011