چاہت
Poet: arshad malik By: GURYA, karachiکہا اس نے دسمبر کو کبھی جلتے ہوئے دیکھا ہے
کہا میں نے چاہت کی حدوں کو چھو کے دیکھا ہے
کہا اس نے کہ پورا چاند کتنا خوبصورت ہے
کہا میں نے کہ میں اکثر تیری تصویر تکتا ہوں
کہا اس نے میرے ساتھی بنائیں برف کا اک گھر
کہا میں نے دسمبر میں ہوائیں گنگناتی ہیں
کہا اس نے دسمبر کی چمکتی چاندنی دیکھی
کہا میں نے کہ تیرے بعد میں نے کچھھ نہیں دیکھا
کہا اس نے دسمبر میں تیری یادیں ستاتی ہیں
کہا میں نے مری جاناں محبت کب بچھڑتی ہے
کہا اس نے تیری یادیں جلاتی ہیں مرا آنچل
کہا میں نے دسمبر کو چلو پھر سے بلاتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






