چاہوں تو وہ میرا ہے
کسی اور کو حق پھر کیوں دیا جائے؟
چاہوں تو ہر لمحہ میرا ہے
کسی اور کو گزارنے کا حق پھر کیوں دیا جائے؟
چاہوں تو اُسکا ہر عکس میرا ہے
کسی اور کو آئینہ تھام نے کا حق پھر کیوں دیا جائے؟
چاہوں تو ہر رشتہ اس سے میرا ہے
کسی اور کو اس میں بندھ جانے کا حق پھر کیوں دیا جائے؟
چاہوں تو اُسکی ہر منزل میری ہے
کسی اور کو اُس رستے پر چلنے کا حق پھر کیوں دیا جائے؟
چاہوں تو کرلوں میں اُسکو حاصل
کسی اور کو لطف اُٹھانے کا حق پھر کیوں دیا جائے؟