چلتی ہی جا رہی ہوں انجان راستوں پر
Poet: Amber Shahid By: Amber Shahid, lahoreچلتی ہی جا رہی ہوں انجان راستوں پر
حیرت میں گم ہوں خود بھی حیران راستوں پر
یادوں کے زخم جلتے ہیں اور بھی زیادہ
ملتا نہیں ہے کچھ بھی ویران راستوں پر
نبھتے نہیں ہیں رشتے راہوں میں بننے والے
کرنا نہ تم کسی سے پہچان راستوں پر
آندھی جو وقت کی ہے آکر مٹا نہ ڈالے
کیا لکھ رہی ہو تم اے نادان راستوں پر
ہاں کچھ نہ کچھ تو ہم میں بھی آشنائی ہوگی
ویراں سی پھر رہی ہوں ویران راستوں پر
جھیلا ہے ہم نے عنبر ان مشکلوں کو برسوں
کیسے چلیں بھلا اب آسان راستوں پر
More Love / Romantic Poetry






