چلو آؤ ہم کہہ آئیں

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL , Gujranwala

میں تنہا جب بھی ہوتا ہوں
میں دل سے بس یہ کہتا ہوں
چلو آؤ ہم کہہ آئیں
اُسے اِک بار یہ جا کے
ہمیں تم سے محبت ہے
ہمیں تری ضرورت ہے
ہمیں تری ہی چاہت ہے
ہمیں تری ہی حسرت ہے
چھپا کے تم سے تھی رکھی
جو بات ، اظہار کرتے ہیں
ہم تم سے پیار کرتے ہیں
ہم تم سے پیار کرتے ہیں
چلو آؤ ہم کہہ آئیں
اُسے اِک بار یہ جا کے
چلو آؤ ہم کہہ آئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Rate it:
Views: 353
22 Jul, 2015