Add Poetry

چلو عہد وفا باندھیں کہ لوگ کہتے ہیں

Poet: Ahmad Faisal Ayaz By: Ahmad Faisal Ayaz, Hafizabad

گلشن میں گلوں کا کوئی سہارا نہ رہا
دل اشک بہاتا تھا بے چارہ نہ رہا

اتنا پیار کیا تجھ سے اے جان وفا
کہ دنیا میں کوئی تجھ سا پیارا نہ رہا

ختم ہو یہ زمانہ انقلاب اب کہ
اس شوخ لباس کے تن پر شرارہ نہ رہا

دل دھڑکا ہے بعد مدت کے
لگتا ہے اب یہ ہمارا نہ رہا

کوچ ہے اپنا اب مئے کدے کی جانب
کہ مئے بن اب اپنا گزارہ نہ رہا

چلو عہد وفا باندھیں کہ لوگ کہتے ہیں
عیاز کو محبت کا یارا نہ رہا

Rate it:
Views: 456
12 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets