چلو کچھ درد ہی لکھ دو
لفظوں میں خوشی ، غم ہی لکھ دو
تنہائی کو بھلا کون مٹاتا ہے
جاؤ تنہائی میں قربت کے لمحے لکھ دو
تم ساتھ چلو تو کیسی زندگی ہو گئی
قدم قدم پر خوشیوں کی شجر لکھ دو
بہت پیاسی ہیں آنکھیں دیدار کے لیے
سنو اپنے ساتھ میرا ساتھ لکھ دو
وہ بھلا کیسا ہو گا جو دور رہتا ہے
جب سامنے آئے تو اک بیان لکھ دو
محبت کو محبت سے ہی جیتنا ہو گا
اگر ہار پر ملو تو میری ہار لکھ دو
محبت کتنی ہیں تم سے نہیں معلوم
میری زندگی فقط اپنے نام لکھ دو