چمئپی رنگ اور سیاہ آنکھیں

Poet: Mah Rukh Zaidi By: Shazia Hafeez, Attock

چمئپی رنگ اور سیاہ آنکھیں
کر نہ ڈالیں ہمیں تباہ آنکھیں

چھوڑ دے کاروبار دنیا پھر
ہم کو دے دیں اگر پناہ آنکھیں

مل گئیں ہم سے ایک بار اگر
جان لیں گی خدا گواہ آنکھیں

اک جھلک دیکھنے پہ دل نے کہا
کیا بنائیں خدا نے واہ آنکھیں

یہ جہاں ہے اندھیر نظروں میں
میرا سورج یہ میرا ماہ آنکھیں

اس طرف سے نگاہ ہٹتی نہیں
ہم سے کرواتی ہے گناہ آنکھیں

ماہ رخ جب نہ تم رہو گی تو پھر
تم کو ڈھونڈیں گی گاہ گاہ آنکھیں

Rate it:
Views: 581
12 Aug, 2009