چمن میں پھول کھلے ہیں

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

چمن میں پھول کھلے ہیں بہار آنے سے
ہوا ہے اچھا یہ موسم خزاں کے جانے سے

یہ آزما ہی کبھی لینا یار عجلت میں
یہ پیار ہوتا نہیں کم یوں دور جانے سے

چلو یہ اچھا ہوا ختم ہوئی تنہائی
خوشی ہوئی ترے یار لوٹ آنے سے

رکھو نہ دل میں دبازت نہ آزماؤ ہمیں
چلا گیا تو نہ آؤں گا پھر بلانے سے

میں انتظار میں بیٹھا ہوں رات ہونے کو ہے
چلے ہی آؤ کوئی کرکے اب بہانے سے

یوں آتی لمس کی خوشبو ہے تیرے سے شہزاد
مری تو عید ہو جاتی ہے مسکرانے سے

Rate it:
Views: 193
02 Jan, 2023
More Love / Romantic Poetry