Add Poetry

چپکے سے پاس ہمارے تُم آ جاؤ

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Attock

فُرصت کے لمحوں میں جب یاد میری آتی ہوگی
دل مچلتا ہوگا،آنکھیں بھی بھر آتی ہونگی

دسمبر کی کالی راتیں جب جب ڈستی ہونگی
تب میری یادیں سہارا تجھے دیتی ہونگی

آہوں کا اک طوفاں پھر برپا ہوتا ہوگا
اور پاس تمھارے نہ کوئی ہوتا ہوگا

ٹھٹھرتی راتوں میں دل تمھارا تڑپتا ہوگا
سسکیوں کی لڑی میں نام میرا بنتا ہوگا

چاہئے تمھیں میری بانہوں کا سہارا اب
نہیں اس کے سوا کوئی بھی چارا اب

چپکے سے پاس ہمارے تُم آ جاؤ
خود جلو نہ ہمیں اب اور جلاؤ

کوئی پوچھے بھی تو نہ کچھ بتلاؤ
جاوید کی بانہوں میں بس تُم آجاؤ

Rate it:
Views: 365
27 Dec, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets