چھپ کر نہیں ہم پیار سرِ عام کریں
Poet: اے بی شہزاد By: اے بی شہزاد, Mailsiچھپ کر نہیں ہم پیار سرِ عام کریں گے
جاگیں گے سحر رات کو آرام کریں گے
تنہائی کبھی راس نہ آئی تو ملیں گے
اک شام تمھارے ہی کبھی نام کریں گے
ممکن تو نہیں ایسا کہ شاید یہ ہو جائے
الزام لگائیں گے وہ بدنام کریں گے
لوگوں سے ہی ہم نے یہ سنا ہے مرے ساجن
جاگیر وہ اپنی ہمیں انعام کریں گے
حالات نہیں بدلیں گے شہزاد تمھارے
مزدوری ہی کرنی ہے یہی کام کریں گے
More Love / Romantic Poetry






