چہرہ
Poet: Ali Arslan Baloch (Bigra Nawab By: Ali Arslan Baloch (Bigra Nawab), Karachiوہ پھول چہرہ گلاب چہرہ
وہ شاعری کی کتاب چہرہ
جواک نظر میں مدہوش کردے
وہ میکدوں کی شراب چہرہ
حسن اس سے سنورنا سیکھے
ہے حسن کا بھی شباب چہرہ
ستارے اس کی خاک پا ہیں
وہ چاند چہرہ مہتاب چہرہ
ہے عشق میرا عبادتوں سا
وہ آیتوں کی کتاب چہرہ
ترس گئے ہم دیدار کو بھی
آئے کاش ہٹائے نقاب چہرہ
کبھی توجی بھرکےدیکھنےدے
چھپائے نا جناب چہرہ
More Love / Romantic Poetry






