ڈیپ فریزر

Poet: Sahar Abidi By: Sahar Abidi, karachi

میں نے سنا ہے
ڈیپ فریزر میں رکھے موسم کے پھل
اگلے موسم تک تازہ ہی رہتے ہیں
میں نے بھی اب سوچ لیا ہے
تیرے ساتھ گزارے دن
اپنی جوانی کا موسم
جذبون کے مومی کاغذ میں بند کر کے
ڈیپ فریزر میں رکھ دوں گا

Rate it:
Views: 637
08 Nov, 2013
More Love / Romantic Poetry