کاش ایک ایسی بستی ہو
جہاں غریب کو ترجیح ملتی ہو
جہاں ایک جیسے سارے ہوں
جہاں فرقہ واریت مٹتی ہو
جہاں سچے سب کو یار ملیں
جہاں سچے غمخوار ملیں
جہاں آئی کبھی خزاں نہ ہو
جہاں مشکل امتحاں نہ ہو
جہاں طاقت کا استعمال نہ ہو
جہاں کسی کا استحصال نہ ہو
کاش وہ ایسی بستی ہو
ہریالی ہر سو دکھتی ہو