کالی رات

Poet: نوشین فاطمہ عبدالحق By: nosheen fatima abdulhaqq, Multan

سحر کی روشنی میں ہے تپش ناگن کے نینوں سی
مگر یہ رات
یہ کالی رات , پھن پھیلائے , محو رقص ہے
کہیں کوئی کسی اک گمشدہ تصویر پر جب بین کرتا ہے
یہ اس کے بین کے ہر راگ پر
سبھی گر آزماتی ہے
تبھی تو من کو بھاتی ہے

Rate it:
Views: 452
28 Mar, 2017