کبھی ان سے ہمیں شکوے نہ تھے

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

کبھی ان سے ہمیں شکوے نہ تھے
مانوس ہم سے وہ پہلے اتنے نہ تھے

محسوس کرتے ہیں انہیں یہیں آس پاس
قریب پہلے وہ کبھی اتنے نہ تھے

آ جاتے وہ اگر گوشہ تنہائیوں میں
ان سے ملنے کے جتن اتنے نہ تھے

دیکھ لیتے وہ اگر محبت کی نگاہ سے
اوجھل نظروں سے ہم اتنے نہ تھے

ان سے ملنے کی آرزو رکھتے ہیں
ناراض ہم سے وہ پہلے اتنے نہ تھے

Rate it:
Views: 432
28 Apr, 2011