کبھی ایسا نہیں کرتے

Poet: Ghulam Mujtaba Haashmi Yaasir Al Barkaati By: Ghulam Mujtaba Haashmi Yaasir Al Barkaati, Hyderabad, Pakistan

جسے دل میں بسایا ہو، اسے رسوا نہیں کرتے
محبت کرنے والے تو ، کبھی ایسا نہیں کرتے

ترے ظلم و ستم کا ہم، کبھی شکوہ نہیں کرتے
ہم خود کو بھول جاتے ہیں ، تجھے بھولا نہیں کرتے

ترے چہرے کو تکتے ہیں، تجھے آنکھوں میں رکھتے ہیں
سوا تیرے کسی کو ہم، کبھی دیکھا نہیں کرتے

تجھے ہر لمحہ چاہا ہے، تجھے دل میں بسایا ہے
سوا تیرے خدا سے اور کچھ، مانگا نہیں کرتے

نہ کرنا اعتبار ان مہ رخوں کی بات کا یاسر
یہ وعدہ تو بہت کرتے ہیں، پر ایفا نہیں کرتے

Rate it:
Views: 452
11 May, 2015