کبھی دیکھ کر مسکراتے ہیں وہ
Poet: Imdad Hussain Baloch By: Ustad Niaz Hussain, shahdadkot sindhکبھی دیکھ کر مسکراتے ہیں وہ
کبھی اپنے منہ کو چھپاتے ہیں وہ
یہ اقرار ہے جانے انکار ہے
ہے کچھ بھی میرا دل جلاتے ہیں وہ
یہ سوچا اسے بھول جاؤں مگر
ہمیشہ خیالوں میں چھاتے ہیں وہ
ہے کچھ بھی نہیں اس میں اک بات ہے
بس آنکھوں سے چھریاں چلاتے ہیں وہ
قطع تعلق ہی اچھا ہے امداد اب
مسلسل تیرا دل جلاتے ہیں وہ
More Love / Romantic Poetry






