Add Poetry

کبھی شام ڈھلے چھاؤں میں

Poet: Sadia Amber Jilani. By: Sadia Amber Jilani., FaisalAbad

کبھی شام ڈھلے چھاؤں میں
تم آؤ ھمارے گاؤں میں
جب چاند باتیں کرتا ھو
جب رات ستارے گنتی ھو
خنک ھو دھیرے سے ذر
لھرا کر خوش بو لاتی ھو
جب یادوں کے منجدھار میں
دل دھیرے دھیرے اترتا ھو
کسی بیتے لمحے کو پانے
بچے کی طرح مچلتا ھو
ایسے میں تم بھی آ جاؤ
کسی یاد کو پھر سے دہرانے
ویران جزیرے جسے دل کو
ساون کی طرح مہکانے
جس دل میں تم رہتے ہو
اس کی اپنی راہوں میں
کبھی شام ڈھلے چھاؤں میں
تم آؤ ہمارے گاؤں میں.

Rate it:
Views: 529
04 Nov, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets