Add Poetry

کبھی شکوے کبھی نالے کبھی آه ستم نکلے

Poet: Asghar Azimabadi By: Syed Asghar Hussain, Patna

کبھی شکوے کبھی نالے کبھی آه ستم نکلے
وہیں پی روک رکھا تھا جو ھونٹوں پر تھا دم نکلے

پسارے دامن حستی عبادت کو ہم نکلے
ہزاروں خواہشیں ایسی کے ہر خواہش پی ڈیم نکلے

پرے ہو شادی و غم سے جنوں کا عالم وحشت
اٹھے جب بھی قدم میرے تو بس دیر و حرام نکلے

یہی تو غیرت چشم و نظر کی آزمائش ہے
نگاہے شوق کی کیوں تشنگی آنکھوں سے کم نکلے

گلہ نکلے نہ لیب سے ہونٹھ اپنے سی لئے لیکن
چھلک آے جو دو آنسوں بڑے ہی بے شرم نکلے

ہزاروں غم سے حاصل تھے یہ موتی جو بہے میرے
دل بیتاب کی حصرت کو یہ بھی کر کے نم نکلے

فلق پی چاند تاروں نے بکھیرے اپنے جلوے ہیں
جو تو بھی چھت پہ آ جاۓ تو آنکھوں کا بھرم نکلے

ہمارے وصف کی اوقات مے مرزا کہاں آتے
بڑی کوشش کی اصغر نے مگر غالب سے کم نکلے

Rate it:
Views: 497
08 Mar, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets