کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا

Poet: Nida Fazli By: Uzma Ahmad, Lahore

کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا
کہیں زمیں تو کہیں آسماں نہیں ملتا

جسے بھی دیکھئے وہ اپنے آپ میں گم ہے
زباں ملی ہے مگر ہم زبان نہیں ملتا

بجھا سکا ہے بھلا کون وقت کے شعلے
یہ ایسی آگ ہے جس میں دھواں نہیں ملتا

تیرے جہاں میں ایسا نہیں کہ پیار نہ ہو
جہاں امید ہو اس کی وہاں نہیں ملتا

کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا
کہیں زمیں تو کبھی آسماں نہیں ملتا

Rate it:
Views: 909
01 Feb, 2010