کبھی گر عشق میں کوئی مجھ سا حمید گر جائے
Poet: Eisha-Tul-Razia(مسافر) By: Eisha-Tul-Razia, GUJRATسزا نہیں دیتا زخم سبھی سب کے بھلا دیتا ہے
وہ بھلا شخص ... بھلے کے بدلے بھلا دیتا ہے
پتہ نہیں وہ دکھ میں لپٹا ہوا ایک شخص
میری خوشیوں کو آخر.... کیسے بقا دیتا ہے
کبھی گر عشق میں کوئی مجھ سا حمید گر جائے
سخی اس شخص سا ... اسے پھر سے اٹھا دیتا ہے
طعنہ زن سبھی کرنے لگتے ہیں اچانک معذرت
وہ خاموش چہرہ انہیں جانے ایسا کیا دکھا دیتا ہے
اور آج تو موت بھی لڑ کر ..... چلی گئی مجھ سے
وہ کون شخص؟..... مجھے جینے کی دعا دیتا ہے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






