کب تک یار تو ھم کو ستاتا رھے گا ؟
جانے انجانے دل ھمارے دکھاتا رھے گا
کب تک کرے گا ھم پر نفرتوں کے وار
کب تک دل کو ھمارے جلاتا رھے گا ؟
کب تک غیر کی سن کر بگڑے گا ھم پر ؟
کب تک بان طعن کے تو چلاتا رھے گا ؟؟
کب تک ڈھائے گا ھم پر تو ستم پیار مین
کب تک تو صبر ھمارے آزماتا رھے گا ؟
کب تک چلے گا سلسلہ یہ بے وفائی کا ؟
کب تک تو پیار ھمارے جھٹلاتا رھے گا؟