Add Poetry

کتابوں میں تصویریں

Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.A

ہم کتابوں میں تصویریں چھپاتے رہے
تیرے خوابوں سے آنکھیں سجاتے رہے

کتنی مشکل تھی تجھ سے نہ کچھ کہہ سکے
ہم تصورہی تصور میں خود کو بہلاتے رہے

پھر جب کبھی تیری یاد میں آئینہ دیکھتے
ہماری پلکوں پہ آنسو جھلملاتے رہے

تیری زلفوں کے سائے سمیٹے ہوئے پھر
ہم خیالوں ہی خیالوں میں مسکراتے رہے

جب نہ ملنے کی تم سے کوئی امید بندھی
تیری خوشبو سے ہی آنگن کو مہکاتے رہے

Rate it:
Views: 1415
15 Jun, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets