کسی بیوفا سےپیار کر لیتے ہیں
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamکسی بے وفا سے پیار کر لیتے ہیں
 چلو یوں اپنا جینا دشوار کرلیتےہیں
 
 کوئی پیاری سی صورت دیکھ کر
 اپنی چاہت کا اظہار کر لیتے ہیں
 
 پیار میں کئی بار دھوکےکھائےہیں
 یہ خطا پھر ایک بار کر لیتے ہیں
 
 سنا ہےمحبت قربانی چاہتی ہے
 خود کو مرنے کہ لیےتیارکرلیتےہیں
 
 جس کہ دل تک رسائی ناممکن ہے
 اسےتصورمیں بلا کردیدارکرلیتےہیں
 
 اصغرپردیسی کو اب اور کتنا تڑپاؤ گے
 آؤ زندگی بھر کےقول و قرارکرلیتےہیں
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 