کسی دل میں جگہ بنانےمیں دیرلگتی ہے
کسی کا سچاپیار پانے میں دیر لگتی ہے
بڑادشوار ہےکسی دل کا محاذ فتح کرنا
وہاں اپنا جھنڈا لہرانےمیں دیر لگتی ہے
جن کےمقدر میں غم کےسوا کچھ نہ ہو
ان کی قسمت بدلنےمیں دیرلگتی ہے
نہ جانےمحبت میں کیوں ایساہوتا ہے
کسی انسان کو بھلانےمیں دیرلگتی ہے
کاش اپنی زندگی میں ملن کی گھڑی آئے
ایسےحسیں لمحےآنےمیں دیر لگتی ہے