Add Poetry

کسی نے سمجھا مجھے دیوانہ کسی نے مجنوں بتا دیا

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

کسی نے سمجھا مجھے دیوانہ کسی نے مجنوں بتا دیا
تیری محبت نے اب تو مجھ کو نہ جانے کیا کیا بنا دیا

جو لب پہ آیا ہی نام تیرا قرار اپنا چلا گیا
کبھی جگر کو ہی اپنے تھاما تو چین اپنا گنوا دیا

کبھی تو گِریاں کبھی تو خنداں کبھی خیالوں میں گم رہا
یہی تو دن رات کا فسانہ اِسی میں جیون بٍتا دیا

رہا تصور میں تُو ہمیشہ قرار دل کا تٌو ہی تو بس
یہی میری جستجو نے مجھ کو قریب تجھ سے کرادیا

نہ غیر سے التفات میرا نہ آنچ دامن پہ بھی کوئی
تیرے ہی در کی تو خاک چھانی اُسی نے قسمت جگا دیا

کبھی گزرنا تو دل سے تیرا نہ کچھ بھی محسوس ہوسکے
کبھی تو آواز بھی ہو ایسی کہ اور تجسّس بڑھا دیا

ملا کبھی اثر سے کوئی تو اٌسے ہی کھویا ہوا پایا
کبھی قدم لڑکھڑائے اُس کے قدم کو تٌو نے جما دیا

Rate it:
Views: 279
29 Sep, 2022
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets