کسی کا سچا پیار
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamکسی دل میں جگہ بنانے میں زمانے لگتے ہیں
کسی کا سچا پیار پانے میں زمانےلگتے ہیں
بڑا کٹھن کام ہے دل کا محاذ فتح کرنا
وہاں اپنا جھنڈا لہرانے میں زمانے لگتےہیں
کچھ ایسی بھی روتی صورتیں ہوتی ہیں
جن کو ہنسانے میں زمانے لگتے ہیں
نا جانے محبت میں کیوں ایسا ہوتا ہے
کسی انسان کو بھلانے میں زمانےلگتےہیں
کاش میری زیست میں وصل کی گھڑی آئے
اصغر ایسے لمحےآنےمیں زمانےلگتےہیں
More Love / Romantic Poetry






