کسی کو ہم سے پیار ہوسکتا ہے سوچا نہ تھا
ہمارے لیے کوئی بےقرار ہو سکتا ہے سوچا نہ تھا
ہمیں تو یہ بات اک خواب سی لگتی ہے
کوئی ہم پہ بھی نثار ہو سکتا ہے سوچا نہ تھا
ہم تو شعر و سخن کو مشغلہ سمجھتے رہے
شعرا میں اپنا بھی شمار ہو سکتا ہے سوچا نہ تھا