کسی کی نظر میں اُتر ہی گیا ہوں

Poet: Hussain Jamot By: Hussain jamot, Lasbela

کسی کی نظر میں اُتر ہی گیا ہوں
اُسے دیکھ کر میں سنر ہی گیا ہوں

ادھر سے گیا ہوں اُدھر سے گیا ہوں
جدھر سے گیا ہوں نظر سے گیا ہوں

مرا جسم خوشبو سے لت پت ہے رہتا
وہ چھو کر جو گزری نکھر ہی گیا ہوں

ملا کے نظر کھوگئی ہے نظر میں
وہ مرنے لگی ہے میں مر ہی گیا ہوں

دوانوں سی حالت مری ہوگئی ہے
محبت کی حد سے گزر ہی گیا ہوں

Rate it:
Views: 420
26 Jan, 2017