کسی کے پیار میں یوں زندگی بسر کی ہے

Poet: Anwar Kazimi By: Anwar Kazimi, mississauga, Canada

کسی کے پیار میں یوں زندگی بسر کی ہے
ہزار رنگ میں ہر شام کی سحر کی ہے

کسی کے پیار میں ہے اپنے سارے غم کا علاج
دوا نہیں نہ سہی بات تو اَ ثر کی ہے

جو داستانِ محبت ہے ہیر رانجھے کی
وہ داستانِ محبت ہمارے گھر کی ہے

اُنہی کا ظرف ہے وہ مسکرا کے ملتے ہیں
و گرنہ اُ نکو شکا یت تو عمر بھر کی ہے

خدا کرے کہ ملے منز لِ مراد تجھے
تو رنجِ راہ نہ کر ، شرط بس سفر کی ہے
 

Rate it:
Views: 760
02 Nov, 2013