Add Poetry

کشتی میں ٹھہرنا بھی مناسب نہیں ہوگا

Poet: اسرار دانش By: اسرار دانش , Patna

کشتی میں ٹھہرنا بھی مناسب نہیں ہوگا
طوفاں میں اترنا بھی مناسب نہیں ہوگا

ہر زخم تر و تازہ رہے اچھا نہیں ہے
ہر زخم کا بھرنا بھی مناسب نہیں ہوگا

دشواری تکمیل وفا جان رہا ہوں
وعدے سے مکرنا بھی مناسب نہیں ہوگا

گھر لوٹ کے جانا بھی خطرناک بہت ہے
صحرا میں ٹھہر نا بھی مناسب نہیں ہوگا

تکمیل تمنا کی تو صورت بھی نہیں ہے
خوابوں کا بکھرنا بھی مناسب نہیں ہوگا

اواز زنجیر میں وحشت بھی بہت ہے
حالات سے ڈرنا بھی مناسب نہیں ہوگا

دنیا میں تگ و دو بھی ضروری ہے بہت
شعلوں پہ گزرنا بھی مناسب نہیں ہوگا

Rate it:
Views: 57
05 Nov, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets