کمال ہے
Poet: عامر واصف By: عامر واصف, Lahoreکمال ہے مگر اتنا کمال تھوڑی ہے
میرے بچھڑنے پہ اُن کو ملال تھوڑی ہے
ہیں اور بھی بہت سے لوگ اس دنیا میں
کہ ہر خیال اُن کا خیال تھوڑی ہے
کیوں روز روز ملنے کی بات کرتا ہے
یہ ہجر ہے اے دل وصال تھوڑی ہے
ہر بات پہ تُو اُن کی مثال دیتا ہے
بےمثل ہیں وہ اُن کی مثال تھوڑی ہے
اِک آنکھ ہی بھا جاتے ہیں ہم ہر دل کو
جمالِ یار ہے خود کا جمال تھوڑی ہے
یہ تو دل تھا جو بیکار ہی ضد کر بیٹھا
وفا کا تم سے جانا سوال تھوڑی ہے
ہے کیا عجب کہ عامرؔ نے قلم تھاما ہے
کمالِ عشق ہے تیرا کمال تھوڑی ہے
More Love / Romantic Poetry






