Add Poetry

کوئی خواب ہے نہ خیال ہے

Poet: سُلطان سَکون By: Yasir Malik, Karachi

روگ کُچھ آپ بھی ہم دِل کو لگانے لگ جائیں
جو مِلے ہنس کے اُسے دِل مِیں بَسانے لگ جائیں

جب بھی دَو دِل کہیں مِلتے ہوئے دیکھیں تو یہ لوگ
درمیاں. ...ہجر کی دیوار اُٹھانے لگ جائیں

یہ سمجھ لو کہ غمِ ہجر کا موسم ہے قریب
لوگ جب تُم سے بہت پیار جتانے لگ جائیں

کوئی رسماً ہی اگر پُرسشِ احوال کرے
ہم وہ خوش فہم اُسے تفصیل بتانے لگ جائیں

کوئی دو چار قدم بھی جو چلے ساتھ اپنے
ہم تو اِتنی سی رفاقت بھی نِبھانے لگ جائیں

ہم سے اب ترکِ مراسم تو کئیے جاتے ہو
سوچ لو ' پھر کہیں ہم یاد نہ آنے لگ جائیں

اُس نے کل آنے کا وعدہ تو کِیا ہے.....لیکن
یہ الگ بات ' کل آنے مِیں زمانے لگ جائیں

Rate it:
Views: 329
28 Feb, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets