Add Poetry

کوئی صداء دو.لي بلقلبي أعرف ما في ممكن حيات.بلقلب.

Poet: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی By: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی, فیصل آباد

طلوع ء غم ہے ہونے کو کوئی صداء دو
کوئی امید ہے جانے کو کوئی صداء دو

یہ ویرانی اداسی بے بسی سی کیوں؟
کوئی مسکان لانے کو کوئی صداء دو

ضرورت ہے تمہاری بہت اے میرے ہم دم
میرے پاس آنے کو کوئی صداء دو

محبت ہے جدائیوں پہ پھر اکتفا کیوں ہو
کسی کے لوٹ آنے کو کوئی صداء دو

کوئی تو بنو رھبر مسیحائی کرو کوئی
ظلمت میں شمع جلانے کو کوئی صداء دو

سر ء شام ہے ابھی اندھیرا باقی ہے
ستاروں! چاند نکلنے کو کوئی صداء دو

بہاریں روٹھ رہی ہیں صباء لوٹ جاۓ گی
"گلوں"! خوشبو منانے کو کوئی صداء دو

محبت سے پکارو تجدید ء وفا کرو کوئی
کچھ سانسیں بتانے کو کوئی صداء دو

عذاب ء جان ہے سکوت اتنا بھی جاناں
کوئی عہد نبھانے کو کوئی صداء دو

باد ء سموم ء وقت نے جلا دیا عنبر
اب میرے سنورنے کو کوئی صداء دو

Rate it:
Views: 356
04 Apr, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets